پرویز الٰہی کی آصف زرداری سے ملاقات: باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال



اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پرویزالہٰی بلاول ہاؤس لاہور پہنچے تو سابق صدر آصف علی زرداری نے ان کا خود استقبال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں  پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کہ سندھ سے بھی ایک وارداتیے لاہور پہنچے ہوئے ہیں۔ پرائے کندھوں پر بیٹھ کر آپ پنجاب کی سیاست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اگر پنجاب کے ووٹ چاہتی ہے تو سب سے پہلے ن لیگ کی گود سے نکلنا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ کی قیادت کی دوریاں چالیس سال پر محیط تھیں۔ زرداری صاحب سے اگر کوئی ذاتی حیثیت میں ملتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ قدم ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں