فواد چوہدری اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

فواد چوہدری اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری آصف علی زرداری کے خلاف بات کر کے اپنے نوکری پکی کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری زرداری فیملی کے خلاف بیان بیازی سے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایک انتہائی کامیاب اور طاقتور وزیراعلیٰ ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ کی صلاحتیوں سے وفاق نہ صرف پریشان بلکہ خوف زدہ بھی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے اور ہمیں سب معلوم ہے۔ فواد چوہدری تو سندھ حکومت سے این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی خوبی سے متعلق بتا دیا

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کو حق ہے سندھ حکومت سےپائی پائی کاحساب لے۔ وفاقی وزیر شاید ربڑ اسٹیمپ اپنے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو کہہ رہے تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب نے غیرقانونی طور پر چشمہ جہلم کینال کھول کر سندھ  کے پانی پر ڈاکا ڈالاہے۔


متعلقہ خبریں