مسلم لیگ ن کا ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ

احسن اقبال پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے22دسمبر کی تاریخ مقرر

مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

بجٹ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ تقریروں کی کوئی حیثیت نہیں، دعوؤں سے کامیابی حاصل  نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سال میں افراط زر کو آسمان پر پہنچا دیا ہے، یہ وہی ٹیم ہے جو تین سال سے ملکی معیشت کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار ہے، عوام کو سبز باغ دکھائے جا رہے ہیں۔

فواد چودھری گمراہ کررہے ہیں،بھاشا ڈیم کو سفید ڈائینو سار بنایا جا رہا ہے: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ میں غریب کے لیے کچھ نہیں ہے،حکومتی نا اہلی کے باعث 3 سال سے عوام کو مشکل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سارا سال منی بجٹ کے جھٹکے دیتی رہے گی ،ان کی معاشی پالیسیوں سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوادچودھری ایک وکیل ہیں مگر ٹیکنالوجی کے افلاطون بنتے ہیں ، میں انجینئر ہوں مجھے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پتہ ہے۔


متعلقہ خبریں