روات میں سلنڈر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی


اسلام آباد: روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا روات  میں ایک آکسیجن فلنگ فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں فیکٹری کی عمارت تباہ ہو گئی۔

دھماکے کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور فیکٹری میں کام کو رکوا دیا۔ سلنڈر دھماکہ صبح 8 بجے کے قریب ہوا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے بعد علاقے میں گیس کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔
دھماکہ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت سرفراز اور مکرم کے نام سے ہوئی۔

فیکٹری سے راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کی جاتی تھی۔


متعلقہ خبریں