ایک سال میں چینی 16 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 118روپے مہنگا ہوا، ادارہ شماریات


ادارہ شماریات نے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک سال میں چینی 16روپے51 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2020 میں چینی کی قیمت 80 روپے 92 پیسے فی کلو تھی۔ چینی کی قیمت بڑھ کر اب 97 روپے 43 پیسے فی کلو ہوچکی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا  118 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔ جون 2020 میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1010 روپے 14 پیسے کا تھا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت اب بڑھ کر 1128 روپے 69 پیسے ہوچکی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے میں بکرے کا گوشت 104 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 59 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی برائلر 91 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔ گڑ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان

ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق تازہ دودھ 10 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ ہی 14 روپے 45 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ انڈے 30 روپے 61 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چاول 7 روپے 64 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں دال ماش 11 روپے 70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال چنے کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا کا گھریلو سلنڈر 36 روپے 12 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک سال میں ٹماٹر 6 روپے 35 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ اسی عرصے میں آلو 10 روپے 80 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ پیاز6 روپے 28 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور4 روپے 28 پیسے، دال مونگ 50 روپے 46 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.59 فیصد تھی۔ مہنگائی کی شرح اب بڑھ کر 10.87 فیصد ہوچکی ہے.


متعلقہ خبریں