امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔ تاہم ایران کو جوہری ہتھیار ہرگز حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران کو عسکری لحاظ سے شکست دی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ اسٹاک مارکیٹ چار برس میں بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی، تاہم یہ ہدف ایک ہی سال میں حاصل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حماس نے غزہ میں حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
انہوں نے امریکی فوج کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین فوج قرار دیا۔
