لاہور: معروف کامیڈی اداکار اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈی اداکار اللہ رکھا پیپسی کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔
اللہ رکھا پیپسی نے اپنے منفرد انداز مزاح اور شاندار اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد مقام بنایا۔ اور طویل عرصے تک ٹی وی ناظرین کو محظوظ کرتے رہے۔ ان کے انتقال پر شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پبلک ڈیمانڈ پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران اللہ رکھا پیپسی کو دل کا دورہ پڑا۔ اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ کامیڈی اداکار اللہ رکھا پیپسی پبلک ڈیمانڈ کامیڈی شوکا حصہ تھے۔
اللہ رکھا پیپسی نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز، برجستہ مکالموں اور جاندار اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام بنایا۔ انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے مخصوص مزاح سے شائقین کے دل جیتے۔
انہوں نے اسٹیج کے علاوہ مختلف ٹی وی مزاحیہ پروگراموں اور ڈراموں میں بھی پرفارم کیا، جہاں ان کی حاضر جوابی اور قدرتی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا عامرخان کی شادی سے متعلق دلچسپ بیان وائرل
فنکار برادری نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی اسٹیج کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔
