پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ابوظہبی وزات صحت کے بھارتی براڈ کاسٹرز پر تحفظات برقرار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی عملے کا قرنطینہ درست جگہ نہ ہونے پر ابوظہبی وزارت صحت کو اعتراض ہے۔
پی ایس ایل 6، سرفراز احمد سمیت 6 افراد ابوظہبی روانہ
ذرائع کے مطابق بھارتی براڈ کاسٹرز کی جگہ متبادل کرو میمبرز کو بلایا جائے گا جب کہ ایس و پیزپورے نہ کرنے پر بھارتی براڈ کاسٹرز کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مارچ 2021 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن6 کو کورونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 :جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے
اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔