سندھ: کورونا کی بھارتی قسم کے 4 کیسز کی تصدیق

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے چار کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پاکستان میں بھارتی کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں صوبہ سندھ کے سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کے حوالےسے بتایا ہے کہ صوبے میں چار ایسے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بھارتی قسم پائی گئی ہے۔

سیکریٹری صحت سندھ کے مطابق جن چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے تین کا تعلق کراچی اور ایک کا تعلق گھوٹکی سے ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں محدود پیمانے پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی۔

کورونا کی بھارتی قسم 40 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، ڈبلیو ایچ او

سیکریٹری صحت کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز نے سب سے پہلے خود کو ویکسینیٹ کروایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ محفوظ کاروباری سرگرمیوں کے لیے ویکسین نہایت ضروری ہے۔

وزارت قومی صحت نے پہلی مرتبہ پاکستان میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی 28 مئی 2021 کو تصدیق کی تھی۔

وفاقی وزارت صحت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے 7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا کی بھارتی قسم برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے لگی

ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پایا جانے والا پہلا کیس ہے۔


متعلقہ خبریں