سعودی عرب کا 11 ممالک کو سفری اجازت دینے کا فیصلہ، پاکستان فہرست سے باہر


سعودی عرب نے 11 ممالک کو سفری اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، امریکا، پرتگال اور آئرلینڈ کو سفری اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فرانس، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور جاپان کے شہریوں کو بھی کل سے سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب: سفری پابنديوں والے ممالک سے پاكستان کا نام نکال دیا

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔ سب کے لیے  قرنطینہ اور ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں