کورونا: دنیا میں مزید6 لاکھ کیسز رپورٹ


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مزید6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد16 کروڑ85 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد 34 لاکھ99 ہزار712 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد15 کروڑ 45 لاکھ ایک ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 49 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ5 ہزار208تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ71 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ11 ہزار421افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ابتدا کیسے ہوئی؟ امریکہ نے نئی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ95 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 56 لاکھ 9ہزار50 افراد متاثر اور ایک لاکھ 8 ہزار879 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52 لاکھ 3ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 46 ہزار621 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 50 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار194 ہے۔ برطانیہ میں44 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 739 اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: کورونا مریضوں کو نئی بیماری کا سامنا

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں