پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کی عروسی لباس میں دلکش تصاویر مداحوں کو بھا گئی ہیں۔
’چپکے چپکے‘ کی مینو یعنی عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر عروسی لباس میں دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
عائزہ خان نے تصاویر میں گہرے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر سنہری رنگ کا کام ہوا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی ان تصاویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور عائزہ خان کی خوبصورتی اور لباس کی ڈھیروں تعریفیں کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی عائزہ خان کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔
اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے مداحوں سے محبت کرتی ہیں۔