وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعظم ملائشیا مہاتیر محمد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد بھی دی۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
مصر: زخمی فلسطینیوں کیلیے اسپتالوں کے دروازے کھولنے کا فیصلہ
وزیر اعظم نے مسجدالاقصی میں معصوم نمازیوں پر حملوں اور غزہ پر بمباری کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کو اسرائیلی حملے روکنے اور فلسطینیوں کی حفاظت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوَں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دوریاستی حل کے لیے ہنگامی اقدامات پر بھی زور دیا۔