لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ اس کے ثبوت عوام کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو گرفتار کیا جائے کیونکہ عمران خان نے 4 فروری 2021 کو رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلیوں کی خود منظوری دی تھی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی دیے ہوئے حکم کی تحقیقات کیوں کروا رہے ہیں؟ حکم دے کر کس کو فائدہ پہنچایا گیا اور منصوبہ روک کر کس کو فائدہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں
خیال رہے کہ رہے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں اس حکومت میں کام کرنے والے بڑے بڑے نام اور بڑے بڑے افسران مجرم نکلے۔