سندھ: تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

فوٹو: ہم نیوز


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے۔

سعید غنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز اور دیگر ذرائع سے تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صوبای وزیر سندھ نے تحریر کیا کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلا سکیں گے، تعلیمی سلیبس کسے متعلق گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر میں اسکولوں کی بندش سے متعلق اہم بیان دیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ونجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے۔

ڈاکٹر مراد راس نے بتایا تھا کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 مئی 2021 کو اس متن میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، تمام لوگ حکومت کےجاری کردہ کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں