آج کے چاند سے واضح ہوا عید کا فیصلہ درست تھا، پاکستان علما کونسل

آج کے چاند سے واضح ہوا عید کا فیصلہ درست تھا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے کہا ہے کہ آج شام نظر آنے والے چاند سے واضح ہے رويت ہلال كميٹی كا فيصلہ درست تها۔

دارالافتا پاکستان کے مطابق مشورت كے بعد اعلان كر رہے ہیں کہ روزہ كى قضا کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی فیصلہ غلط تھا۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ شہادتوں كى تصديق كى وجہ سے فيصلے میں تاخیر ہوئی۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا کہ الحمد لله فیصلے کو غلط کہنے والوں سمیت پوری قوم نے عید منائی اور فیصلے کے مخالفین نے شرعاً فیصلہ تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سياسى طور پر نہیں بلکہ آج كا چاند رويت ہلال كميٹى كے فیصلے کی تصدیق کر رہا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں