‘اگر ہم کمزور ٹیموں سے نہیں کھیلیں گے تو ان میں بہتری کیسے آئے گی’

مصباح الحق

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ اگر ہم کمزور ٹیموں سے نہیں کھیلیں گے تو ان میں بہتری کیسے آئے گی۔

زمبابوے کے خلاف کامیاب سیریز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ٹیموں کے ساتھ  کھیل کر انہیں حوصلہ دینا چاہیے، جس بھی ٹیم نے آغاز کیا وہ شروع میں کمزور ہی ہوتی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہر دورے پر ایکسٹرا کھلاڑی جاتے ہیں جو ایک طرح کا بیک اپ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی سیریز مشکل سیریز ہو گی، اس سیریز میں جو ٹیم کھیلے گی کوشش ہو گی اسے ورلڈکپ تک لیکر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ ورلڈکپ تک ہمارا اسیٹل ٹیم ہو گی۔


متعلقہ خبریں