خاتون کے جوتوں سے 61 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

خاتون کے جوتوں سے 61 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں خاتون سے 40 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جامائیکا سے اٹلانٹا پہنچنے والی خاتون کے پاس موجود 7 جوتوں کے تلوں سے کوکین برآمد کی۔ تین پاؤنڈ وزنی کوکین کی مالیت 40 ہزار ڈالر سے زائد ہے جو پاکستانی روپوں میں 61 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

جارجیا سے اٹلانٹا پہنچنے والی 21 سالہ خاتون کی ہارٹ فیلڈ جیکسن اٹلانٹا بین الاقوامی ائر پورٹ پر تلاشی لی گئی تو اس کے پاس موجود جوتوں کی 7 جوڑیوں کے تلوؤں سے کوکین برآمد ہوئی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق خاتون نے جوتوں کے تلوؤں میں سے پاؤڈر براامد ہوا تھا جسے ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ وہ کوکین ہے۔ خاتون کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

سیکیورٹی افسر کے مطابق اٹلانٹا میں منشیات کی اسمگلنگ انتہائی سنجیدہ صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ جس کی روک تھام کے لیے بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی سخت تلاشی لی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں