مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا پوری شدت سے عوام کو متاثر کر رہی ہے، کورونا پاکستان میں بے قابوہو چکا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نےعوام کیلئے کورونا ویکسین نہیں خریدی ،حکومت کو چاہئے کہ پاکستانی عوام کو بچانے کیلئے ویکسین خریدے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک نے کورونا ویکسین کی بکنگ کروا رکھی ہے جب کہ حکومت اب دنیا میں کورونا ویکسین خریدنے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔
پاکستان میں موجود کورونا ویکسین پراعتماد طور پر لگوائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کروانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سےعوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، آٹا، چینی، بجلی اوردیگر ضروری اشیا مہنگی ہوچکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاایک ایک دن عوام پربھاری ہے، ملکی بحران کا واحد حل ملک میں شفاف انتخابات ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے عمران خان کو جانا ہو گا۔