اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کو کل طلب کر لیا۔
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے پرویز ملک کو شوگر اسکینڈل کیس میں طلب کیا ہے۔
پرویز ملک سے بطور سابق وزیر تجارت تمام ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ ای سی سی اجلاسوں اورانٹرنیشنل سطح پر چینی قیمتوں کے تعین کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
قبل ازیں نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو بھی طلب کر لیا۔ محسن لغاری کو 4 مئی کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیشی کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی۔ محسن لغاری کو 2018 تا 19 میں شوگر سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔