نئے پاکستان کی ایمنسٹی اسکیموں میں ٹیکس چوروں کیلئے ریلیف ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم صاحب! ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جا سکتا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی ایمنسٹی اسکیموں میں ٹیکس چوروں کے لئے ریلیف ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والے تنخواہ دار طبقے کے لئے مہنگائی ہے، کیا مزدوروں اور کسانوں سے سبسڈی چھین کر صرف امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے معاشی اقدامات کا فائدہ صرف اور صرف ملک کے مخصوص سرمایہ دار خاندانوں کو ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے سرمایہ دار دوستوں کی بے نامی جائیدادوں کو ایمنسٹی دے کر بجلی مہنگی کردیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں