امید ہے کپتان ہمیں انصاف دیگا ، راجہ ریاض


پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ امید ہے کپتان ہمیں انصاف دے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے،امید ہے ہمارا کپتان ہماری بات کو سنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی فیور نہیں انصاف چاہتے ہیں ، شفاف ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے، مریم نواز

راجہ ریاض نے دعوی کیا کہ اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں،ایک سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباد سے کالز کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں