قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ کے اجلاس میں عید پر تعلیمی اداروں میں دس چھٹیاں دینے کی تجویز بھی دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس میں وفاقی وزراء بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ دیگر وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
اسلام آباد:سب سے بڑا اسپتال پمز کورونا مریضوں سے بھر گیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہے وہاں اسکول عید تک بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں بازار شام چھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔