کوہاٹ: 4 سالہ بچی قتل، ملزمہ گرفتار

کوہاٹ: 4 سالہ بچی کے قتل الزام میں ملزمہ گرفتار

فائل فوٹو


خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 4 سالہ بچی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سہیل خالد کے مطابق ملزمہ بچی حریم فاطمہ کے چچا سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن چچی کا والد اس کے خلاف تھا۔ انتقام لینے کے لیے ملزمہ نے بچی کو گھر سے اغوا کیا۔ بچی کو لے جانے کیلئے ملزمہ نے 2 رکشے تبدیل کیے۔

ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق ملزمہ بچی کی پڑوسن ہے۔ ملزمہ نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق  بچی کے چچا کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی کوشش کا ڈاکٹر نے لکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بہاولپور کی انسداد دہشگردی کی عدالت نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزائے موت سزا سنائی تھی۔

اے ٹی سی بہاولپور نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نےمجرم کو 2 بارعمر قید، 15 لاکھ جرمانہ اور 5 لاکھ  ہرجانہ ادا کرنےکا بھی حکم سنایا تھا

مجرم نے گزشتہ سال تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں بچی کو زیادتی کےبعد قتل کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں