وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے


وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات نہیں رہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا 20 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام مین صدر مملکت عارف علوی  نےکہا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ کورونا کے تمام مریضوں پر رحم فرمائے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔ دوسری ڈوز کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔


متعلقہ خبریں