میری اور خاتون اول کی صحتیابی کیلئے دعاؤں پر سب کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم


کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب ساءٹ ٹوءٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے میری اور خاتونِ اول کی کوروناء (COVID-19) سے جلد شفایابی کیلئے دستِ دعا بلند کرنے اور ہمارے لئے نیک خواہشات کا تحفہ بجھوانے والوں کا میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد دونوں قرنطینہ میں چلے گءے تھے۔

بھارتی وزیراعظم کا عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں، کھلاڑیوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں