وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کے باعث انتظامیہ نے 3 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سیل کیے جانے والے سیکٹر میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون اور آئی ٹین 2 شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کیسز والے سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے۔
1/3 – Following sub sectors are being selaed from tonight
Sector F-11/1 (51 cases)
Sector I-8/4 (53 cases
sector I-10/2 ( 48 cases)Commercial areas , Amusements parks will be completely locked down on Fridays, Saturdays and Sundays.
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) March 14, 2021
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کاروباری علاقوں اور پارکوں کو جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائےگا جب کہ کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کیلئے اجازت ہو گی۔
پاکستان میں کورونا کے2 ہزار664 نئےکیسز رپورٹ
انہوں نے بتایا کہ دفاتر کو اپنے 50 فیصد عملہ سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی۔