وزیر اعظم کو صرف دو کام آتے ہیں، احسن اقبال


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو صرف دو کام آتے ہیں، تقریر کروالیں یا چندہ اکٹھا کروالیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت میں نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھونڈے ریفرنسز تو ترقی کے ہر منصوبے پر لگیں گے۔ یہ مکمل اناڑی ہیں اور انھوں نے ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سفارتکاری تباہ ہو چکی ہے اور اب ہمیں یہ معلوم ہی نہیں کہ ہم چین کے ہیں یا امریکہ کے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صرف دو کام آتے ہیں۔ ان سے تقریر کروا لیں یا چندہ اکٹھا کروا لیں۔

انہوں ںے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس میں مالی فائدے،رشوت، کمیشن کا کوئی الزام نہیں ہم بے بنیاد اور جھوٹے کیس بھگت رہے ہیں۔ ملک میں بین الاقوامی معیار کے اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لانگ مارچ میں ‌صرف پاکستان ڈیمو کریٹ پارٹی (پی ڈی ایم) ہی نہیں بلکہ ہر شخص نکلے گا۔ لانگ مارچ لوگوں کو لاقانونیت سے نجات دلانے کا لانگ مارچ ہے۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا۔ ریفرنس کے متن میں کہا گیا احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے۔


متعلقہ خبریں