اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ


اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں ایک بار پھر خطرناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر کی ضعیم ضیا کی جانب سے جاری ٹوئٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4057 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 6.18 کی شرح سے 251 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر نے اسلام آباد کے باسیوں کو خبردار کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں