زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی، فردوس عاشق اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی ہے، زرتاج گل کو بھی درخواست دینی چاہیے۔

ہم نیوز کی خصوصی ٹرانمسمیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہریار آفریدی کی غلطی نہیں بلنڈر تھا۔ جو غلطی کرتا ہے وہ اپنی غلطی خود تسلیم نہیں کرتا۔ شہریار آفریدی نے خود کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ شہریارآ فریدی نے ووٹ پر دستخط اس لیے کیا کیوں کہ وہ ووٹ کی تصدیق کرنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن: سندھ اسمبلی کے 7 اراکین خود ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

انہوں نے کہا کہ  کوشش رہی ہے کہ جب بھی پارلیمنٹ جاوَں ووٹ کی طاقت سے جاوَں۔ حفیظ شیخ اور میں ایک سال تک ایک ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن صبح سے ابھی تک خاموش ہے۔ مریم نواز کا ٹویٹر بھی چپ ہے۔ جنہوں نے اپوزیشن کو خواب دکھائے تھے آج انہوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔


متعلقہ خبریں