راولپنڈی کی تحصیل فتح جنگ کے علاقے 7 میل سٹاپ کے قریب بس اور ٹریلر میں ٹکر کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بس بذریعہ کھوڑ روڈ راولپنڈی جا رہی تھی اور گلی جاگیر کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی. تصادم کے نتیجے میں کوسٹر بس کھیتوں میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 19 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک حادثہ: کشمالہ طارق کا مؤقف سامنے آ گیا
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں منتقل کردیا۔
