مریم بتا دیں کہ وہ کیوں فرار ہیں؟ شہباز گل

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز بتا دیں کہ وہ کیوں فرار ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک طرف کیلبری کوئین کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ کا ڈھونگ تو دوسری جانب بیرون ملک علاج کے لیے درخواست دے کر بھاگنے کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جینا مرنا کس کے ساتھ ہے ؟ مریم بتا دیں کہ وہ کیوں فرار ہیں؟ چور ٹبر کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں کیونکہ فراڈ اور جعلسازی کا کوئی علاج نہیں ہوتا۔

شہباز گل نے کہا کہ جائیدادیں، کاروبار اور علاج باہر مگر حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) شفاف انتخابات کا ڈرامہ رچا رہی ہے اور ان کا سچ اوپن بیلٹ کی مخالفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غلاموں کی پارٹی نہیں ہے اور کارکنوں کی بات سنی جاتی ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کو چوری میں ماہر اور بے دام غلام ہونے پر ٹکٹ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کیلبری کوئین اپنی اہلیت بتائیں جس کی بنیاد پر وہ نائب صدر بنی ہیں اور کیلبری کوئین سیاسی تھیٹر لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کی قیادت میں لیگی ‏‎موروثی جمہوریت آخری سانس لے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں