شاہد آفریدی کا بیٹی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

شاہد آفریدی کا بیٹی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

فوٹو: فائل


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام دیا ہے۔

شاہد آفریدی المعروف بوم بوم آفریدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’میری سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کو پہلی سالگرہ مبارک‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)

انہوں نے مزید لکھا کہ عروہ آپ بہت کم وقت میں ہمارے گھر بہت زیادہ خوشیاں لائی ہیں۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اور ہمارے تمام بچوں کو دنیا کی تمام خوشیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: امید نہیں تھی شاہد آفریدی ٹک ٹاک بند کرنے کو صحیح کہیں گے، حریم شاہ

بوم بوم آفریدی نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ لالہ کو اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے لیے وہ اکثر اپنے پیار کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں