اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم نے جاپان کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کر دیا ہے اور جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 10 گنا تیزی سے بڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں اور اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔
I have launched urban forestry on the lines of Miyawaki technique in Japan where the trees grow 10 times faster and 30 times denser and is the best way to fight pollution. 50 sites have been chosen in Lahore. First experiment was in Liberty roundabout in 2020. pic.twitter.com/iOJcYi6sSn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 13, 2021
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 58 اموات
وزیر اعظم نے کہا کہ اربن فارسٹری کے لیے لاہور میں 50 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے اور پہلا تجربہ گزشتہ سال لبرٹی چوک لاہور میں کیا گیا تھا۔