میڈرڈ: یورپا لیگ کے سیمی فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے آرسنل کو ایک صفر سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ اس جیت سے اٹلیٹکو میڈرڈ نے فائنل لیے کوالیفائی تو کیا تاہم ٹرافی جیتنے کے لئے آرسنل کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو گول اسکور کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن کوئی بھی ٹیم ان سے بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکی۔ اٹلیٹکو میڈرڈ کی طرف سے واحد گول ڈئیگو کوسٹا نے میچ کے پہلے ہاف میں اسکور کیا۔
انتونیو گریزمین نے آرسنل کے طاقتور اسٹرائک کو چکما دیتے ایک مشکل پاس کوسٹا تک پہنچایا جسے گول پوسٹ میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی گئی۔ آرسنل کے خلاف کھیلے گئے آٹھ میچوں میں کوسٹا نے چار گولز کئے ہیں۔
یورپا لیگ کی فرسٹ لیگ میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک کامیابی کے ساتھ برابر رہی تھیں لیکن حالیہ کامیابی نے 22 سال تک آرسنل کا حصہ رہنے کے بعد رخصت ہونے والے مینیجر آرسین وینجر کا ٹرافی تھامنے کا خواب بھی توڑ دیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ریڈ بل سلسبرگ نے مارسے کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دو مرتبہ یورپا لیگ جیتے والی ایٹلیٹیکو تیسری مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے جہاں وہ 16 مئی کو مارسیلے کا سامنا کرے گی۔