’میٹابولزم‘ کے نظام کو مضبوط کرنے والی غذائیں


انسانی جسم میں موجود’میٹابولزم‘  اس نظام کو کہا جاتا ہے، جس کے ذریعے کھانے پینے کی چیزیں مادہ حیات میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

ہیلتھ جرنل میں شائع مضمون کے مطابق انڈے، گوشت، پانی، دودھ، گندم سے بنی غذائیں، کافی اور گرین ٹی سمیت دیگر چیزیں ’میٹابولزم‘ کے لیے مفید ہوتی ہیں، ان چیزوں سے انسانی جسم مضبوط اور توانا بنتا ہے۔

گوشت
آئرن کی وجہ سے گوشت انسانی جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور یہ مٹابولزم کے نظام کو مربوط کرتا ہے۔

پانی
اگر کہا جائے کہ پانی کو قدرتی اشیاء میں سب سے نمایاں اہمیت حاصل ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا، پانی انسانی جسم کے نظام کو توانا رکھنے سمیت اس میں کیلوریز اور طاقت کو بڑھاتا ہے۔

دودھ
دودھ جہاں انسانی جسم کو خوبصورت بنانے میں کردار ادا کرتا ہے، وہیں یہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

مسور کی دال
سبزیوں کی طرح دالیں بھی ’میٹابولزم‘ کے لیے بہترین ہوتی ہیں، تاہم مسور کی دال میں آئرن پائی جاتی ہے، اس لیے وہ سب سے ذیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

مرچیں
ذیادہ ترلوگ مرچوں کو پیٹ کے لیے خطرناک سمجھتے ہیں، تاہم مرچوں میں وٹامن سی پائی جاتی ہے، جو انسانی صحت کے لیے لازمی ہے۔ لیکن اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کیا جانا چاہیئے۔

گرین ٹی

گرین ٹی میں پائے جانے والے اجزاء ’میٹابولزم‘ کے نظام کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

انڈے کی سفیدی
انڈا پروٹین، وٹامن ڈی اور امینو ایسڈ کی وجہ سے میٹابولزم کے لیے بہتر ہے۔

 


متعلقہ خبریں