چاکلیٹ بنانے والی مشہور کمپنی نیسلے نے زیبرا کٹ کیٹ چاکلیٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے ذائقے والی کٹ کیٹ زیبرا چاکلیٹ برطانیہ اور آئرلینڈ کے بڑے سپر اسٹورز پر رواں ماہ متعارف کروائی جائے گی۔ ذائقے دار نئی چاکلیٹ عام مارکیٹ میں مارچ میں دستیاب ہوگی۔
کٹ کیٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ “سیاہ اور مزیدار زیبرا چاکلیٹ کو ہیلو کہیے‘‘۔
جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کٹ کیٹ کے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ وہ اس منفرد چاکلیٹ کا مزید انتطار نہیں کرسکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر کٹ کیٹ زیبرا برطانیہ اور آئیرلینڈ کے اسٹورز میں مختلف سائز اور شکل میں فروخت کے لیے جلد دستیاب ہو گی۔
قرارے ویفر پر ڈارک چاکلیٹ کی تہہ لگی ہوئی ہے جب کہ اس پر سفید ماربل ڈارک چاکلیٹ کی ٹاپنگ کی گئی ہے جو کٹ کیٹ زیبرا کو منفرد بناتی ہے۔
اس حوالے سے کمپنی کے اسسٹنٹ برینڈ منیجر کیلم اسمتھ نے بتایا ہے کہ صارفین ڈارک اور سفید چاکلیٹ کی مختلف ورائٹی سے ضرور محضوظ ہوں گے۔