خلائی ادارے اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے دعویٓ کیا ہے کہ انہوں نے ایک بندر کے دماغ میں نیورلنک امپلانٹ کیا ہے جس کے بعد وہ ویڈیو گیمز کھیل سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی ای او ٹیسلا نے کہا کہ سرجری کے بعد بندر مکمل طور پر خوش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کا شکار انسانوں کی مدد کے لیے ’برین ٹیک‘ کمپنی کی بنیاد رکھی ہے جس نے اپنی کوششوں سے یہ کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیورو لنک دماغ تک سگنلز پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔
اس سے پہلے ایلن مسک نے 2026 تک مریخ پر انسانوں کو بھیجنے کے بڑے منصوبے کا بھی اعلان کیا تھا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز آڈیو کلب ہاؤس ایپ پر بات کرتے ہوئے ٹیسلا کے بانی نے بتایا کہ ان کا مقصد ایک خود مختار مارشین ریاست قائم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت مریخ پر جانے میں کم از کم چھ ماہ لگتے ہیں ، لیکن میرا خیال ہے کہ اس میں نمایاں کمی آ سکتی ہے جس کے بعد ایک ماہ میں سال میں دو مرتبہ مریخ کا سفر کیا جا سکے گا۔
مریخ پر 10 لاکھ افراد بسانے کی تیاری، انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا
مسک نے بتایا کہ مریخ پر قائم کی جانے والی پہلی کالونی چھوٹی ، خطرناک ، ‘سرحدی نما’ ماحول جیسی ہو گی جو سیارے پر تعمیرات، فوڈ پروڈکشن اور پاور پلانٹس قائم کرے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ انسان کو اسٹارشپ پر مریخ تک جانے سے پہلے ابھی متعدد تکنیکی ترقی کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 2050 تک 1 ملین لوگوں کو مریخ پر پہنچائیں گے جس کے لیے وہ ایک دن میں سو لوگوں پر مشتمل تین پروازیں مریخ روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ملازمت دینے سے قبل ایلون مسک کا مقبول ترین سوال