لاہور: اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی معروف اداکارہ میرا نے مستقل طور پر پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں لکھا ہے ‘انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے مداحوں کو بتا رہی ہوں کہ میں نے مستقل طور پر پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے’۔
اداکارہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا مستقل طور پرکینیڈا یا امریکا منتقل ہونے کا ارادہ ہے۔
It gives me a lot of grief to tell my fans that I’ve decided to permanently move from Pakistan to either Canada or US. I’ve set up my home there and I need your prayers ❤
— fanclub❤peaceambassador (@TheMeeraJee) May 3, 2018
میرا نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک گھر بھی بنا لیا ہے۔
2017 میں میرا نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2018 میں شوبزانڈسٹری چھوڑ کرفلاحی کاموں میں حصہ لیں گی۔
عتیق الرحمٰن نامی ایک شخص نے میرا کا شوہرہونے کا دعویٰ کررکھا ہے جس پر عدالت میں کیس زیرسماعت ہے۔نکاح پرنکاح کے اس کیس میں نکاح خواں نے عدالت کے سامنے میرا اور عتیق الرحمٰن کے نکاح کی تصدیق کردی ہے۔
میرا نے 1995 میں فلمی کیریئرکا آغاز کیا اور 70 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو اورہندی فلموں کے علاوہ ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ‘سوچا نہ تھا پیارکریں گے’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کی مشہور فلموں میں کانٹا، لازوال، غلام، رخصتی، طوفان، رقاصہ، فریب اور حسینوں کا میلہ شامل ہیں۔
میرا نے بالی ووڈ کی دو فلموں” نظر” اور” کسک” میں بھی کام کیا۔