جے کی نواسی اور سورما بھوپالی کے پوتے کا رومانس

جے  کی نواسی اور سورما بھوپالی کے پوتے کا رومانس

فوٹو: فائل


بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم شعلے کے جے کی نواسی اور سورما بھوپالی کے پوتے کی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کی خبریں زبان زدعام ہیں۔

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا اور مسلمان اداکار میزان جعفری کو اکثر اکٹھے دیکھا گیا ہے تاہم نویا کئی بار میزان کو اپنا بہت اچھا دوست قرار دیتی آئی ہیں۔

امیتابھ بچن کی نواسی مسلمان اداکار کو پسند کرنے لگیں؟

نوجوان اداکار میزان جعفری بالی وڈ کے عظیم  اداکار سید اشتیاق احمد جعفری (جگدیپ) کے پوتے اور اداکار جاوید جعفری کے بیٹے ہیں۔

میزان نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ملال‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا، اس فلم میں بہترین اداکاری پر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

امیتابھ بچن کی نواسی مسلمان اداکار کو پسند کرنے لگیں؟

میزان جعفری کو ایوارڈ ملنے پر نویا نے نہ صرف خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ کیا بلکہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار کی ایوارڈ لیتے ہوئے تصویر لگا کر انہیں مبارک باد بھی دی۔

امیتابھ بچن کی نواسی نویا کی اس ’اسٹوری‘ کے بارے میں بالی وڈ میں چہ مگوئیاں جاری ہیں اور دونوں کے قریبی تعلق کی خبریں بھی میڈیا پر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھاکر گبر کالیا اور اب سورما بھوپالی ۔۔

واضح رہے کہ میزان اس وقت فلم ’ہنگامہ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ ان کی دوسری فلم ہے۔

بالی وڈ کے سینئر اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی نواسی نویا نویلی نندا بےحد پیار کرتے ہیں اور اکثر ان کے ساتھ مختلف تقریبات میں بھی نظر آتے ہیں۔


متعلقہ خبریں