عائزہ خان سب سے آگے

فوٹو: فائل


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ویڈیو اور تصاویر کی شیئرنگ کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان کی دلہن بنی تصاویر سب کو بھا گئیں

معروف اداکارہ عائزہ خان کو شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ سے حاصل ہوئی۔

عائزہ خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان ہیں۔  ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 70 لاکھ 90 ہزار ہے۔

چند روز قبل عائزہ خان نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی تھی۔

عائزہ خان نے پنی سالگرہ سے چند گھنٹے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ ’موجودہ لمحے میں جیتے ہوئے مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہوں‘۔

عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا اور فالوورز اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کے نئے اور منفرد انداز میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

معروف اداکارہ عائزہ خان 2014 میں پاکستانی اداکار دانش تیمور سے شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ان کی ایک بیٹی اور بیٹا ہے۔


متعلقہ خبریں