بلا اجازت تصویر بنانے پر 2 کروڑ جرمانہ 

بلا اجازت تصویر بنانے پر 5 لاکھ درہم جرمانہ 

فوٹو: فائل


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کسی کی مرضی کے بغیر تصویر یا ویڈیو بنانے پر پانچ لاکھ درہم (پاکستانی 2 روڑ روپے) تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

یو اے ای کے قوانین کے مطابق کسی بھی شخص کی بغیر اجازت تصویر بنانا اور ویڈیو بنانا جرم ہے۔

دبئی پولیس نے 2018 میں بلااجازت ویڈیو بنانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، گرفتار شخص نے ایک آدمی کی روتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔

اسرائیل میں90 روز کا قیام: اماراتی شہریوں کو ویزہ درکار نہیں ہو گا

متحدہ عرب امارات گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے قوانین میں حالات کی مناسبت سے تبدیلیاں لا رہا ہے۔

چند ماہ قبل  متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے میزبان ملک اوراس کے جملہ قوانین کا لازمی احترام کریں۔

ہم نیوز کے مطابق یہ انتباہ ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے جمعہ کے دن جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کریں۔

متحدہ عرب امارات:لکڑی کا تیار کردہ جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ فوری طور پر ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے ان فون نمبروں پہ رابطہ کرے۔

فون نمبر: 0097124447800  ۔  واٹس ایپ نمبر: 00971569948924

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اماراتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں