سال 2020 کے دوران کراچی پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟


کراچی: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سال 2020 کے دوران پولیس نے مختلف جرائم میں ملوت ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ سرگرم گینگ کا خاتمہ کردیا۔

دستاویزات کے مطابق  پولیس نے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروایاں جاری رکھتے ہوئے ساڑھے 19 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رواں سال 3 سو 44 گینگ کا خاتمہ کیا گیا۔

پولیس دستاویزات کے مطابق 239 پولیس مقابلوں کے دوران 711 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف پولیس مقابلوں میں 48 اسٹریٹ کرمنلز اور ڈکیت مارے گئے۔

دستاویزات کے مطابق دہشتگردوں کے حملے اور مقابلوں کے دوران 15 اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور 44 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس فورس: کراچی پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کریگی

پولیس دستاویزات کے مطابق دہشت گردوں سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں دو سو 261 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ  1352 ڈکیت اور 10124 منشیات کے ملزمان قانون کی گرفت میں آئے۔

پولیس دستاویزات کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 4260 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور 3640 مفرور اور مقدمات میں مطلوب ملزمان قانون کی گرفت میں آئے۔


متعلقہ خبریں