امریکہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

America

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی ریاست الینوائے میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں ایک شخص نے باوَلنگ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کی تاہم فوری طور پر فائرنگ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز امریکی ریاست ٹینسی کے شہر نیشویل میں کرسمس کے موقع پر دھماکا ہوا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہر نیشول میں کرسمس پر دھماکا، 3 افراد زخمی 

بین الاقوامی خبر ایجنسی کا اس بابت کہنا تھا کہ دھماکے سے قبل ریکارڈنگ میں لوگوں کو دور ہونے کا کہا جا رہا تھا۔ پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کے لیے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں