ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کا تبادلہ کر دیا گیا


کراچی: ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لئیق احمد کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت: افتخار شالوانی ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے نویداحمد کو کمشنرکراچی تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ  ڈاکٹرسیف الرحمن پرنسپل سیکرٹری گورنرسندھ تعینات کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں سندھ حکومت نے سینئر بیوروکریٹ افتخار شالوانی کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اجلاس میں کہا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بااختیار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ  کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ انتظامی اختیارات کا مقسم ہونا ہے۔


متعلقہ خبریں