کورونا کے باعث انگلینڈ جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز ملتوی


دبئی: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں بورڈز نے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظرمتفقہ فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے مشترکہ طور سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں