اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے نااہل حکمران نہیں آئے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔ ان کا دھڑن تختہ ہونے تک تحریک چلتی رہے گی۔ کوئی بھی ہمیں روک نہیں سکتا۔
حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان
گزشتہ دنوں ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت کوعوام نظرنہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہو گئی ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ کامیاب جلسے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے بہت قربانی دی۔یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنوں نے خلوص کا مظاہرہ کیا،مشکل حالات میں قاسم باغ تک پہنچے۔ آج بھی کہتاہوں حکومت ناکام اور نااہل ہے ،ہم کسی سے گھبرائے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے ہوگی۔ اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی کو کشمیر دے دیا اب اسرائیل کو فلسطین دے رہے ہیں۔ قبلہ اول امانت ہے اور اسے حضرت عمرؓ نے حاصل کیا۔ امت کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنی چاہیے۔آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے سیاستدان ہوسِ اقتدار میں اندھے ہو چکے ہیں، فردوس عاشق
انہوں نے کہا کہ اتنی پابندیاں اور پکڑ دھکڑ تو آمروں کے دور میں بھی نہیں ہوئی۔ اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد اب کہتے ہیں کہ جلسی تھی۔ ہمیشہ تنقید ہوتی ہے کہ لیڈر اپنے بچے نہیں نکالتے۔