اداکارہ عائزہ خان کی دلہن بنی تصاویر سب کو بھا گئیں


اسلام آباد: اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی دلہن بنی تصاویر سب کو بھا گئیں۔

عروسی جوڑے میں سجی عائزہ خان کی دلکش تصاویر کی دھوم

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

سرخ عروسی لباس میں عائزہ خان کی دلکش تصاویر جاری

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی عائزہ خان کی عروسی لباس میں تصویروں نے مداحوں کے دل موہ لیے تھے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے تصاویر میں سلور رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس کے اوپر سلور، گلابی اور نیلے رنگ کا کام ہوا ہے۔

قبل ازیں اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو سرجیکل ماسک کے بجائے لباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں اپنے لباس سے میچنگ ماسک پہن رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کے نئے اور منفرد انداز میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

ان تصاویر کے ذریعے اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن بھی متعارف کرا دیا تھا۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ اب تمام کپڑوں کے ساتھ میچنگ فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔

ایک اور پوسٹ میں عائزہ خان نے عوام کو پیغام دیا کہ این 95 اور سرجیکل ماسک نہ خریدیں بلکہ کپڑے سے بنائے گئے ماسکس کا استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں