گلگت بلتستان انتخابات: 24 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان

جی بی کے 24 حلقوں کے نتائج کا اعلان

گلگت: الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے  گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔

لیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 10 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے اور گلگت حلقہ 2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان کامیاب قرار پائے ہیں۔

لیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 نشستیں، پاکستان مسلم  لیگ نواز نے 2، مجلس وحدت المسلمین اور جمعیت علمائے اسلام ف نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

گلگت: سرکاری گاڑیوں، محکمہ جنگلات کے دفتر کو آگ لگادی گئی

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 2  میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج دوسرے روز بھی پیپلز پارٹی  کے کارکنوں نے گلگت شہر میں احتجاج کیا۔ پارٹی کارکنوں نے شہر کے مختلف چوراہوں پر ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

پی پی پی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ گلگت حلقہ 2 میں دھاندلے کرکے ان کے امیدوار جمیل احمد کو ہرایا گیا ہے۔

پی پی پی کارکنوں کی جانب سے ائیرپورٹ روڈ، سینما چوک اور کلمہ چوک اور دیگر مقامات پر ٹائر جلاکر سڑک کو بلاک کیا گیا۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت شہر میں نامعلوم افراد نے سرکاری گاڑیوں اور محکمہ جنگلات کے دفتر کو لگادی تھی۔

نامعلوم افراد کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑیوں اور محکمہ جنگلات کے دفتر کو آگ لگانے کے بعد  شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور شہر میں مارکیٹیں بند ہوگئی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں