جڑواں شہروں سمیت شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی


اسلام آباد: دو روز بعد ملک کے شمالی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات سے شمالی علاقوں میں بارش اور  مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے جب کہ پنجاب میں اسموگ میں تو کمی ہو گی مگر فوگ میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے ملک کے اکثر علاقوں میں چند روز سے جاری رہنے والا بارشوں اور برفباری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔

مری: موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے ساتھ ہی موسم مزید سرد ہو گیا۔

موسم سرما کی پہلی بارش

موسم سرما کی پہلی برفباری سے جہاں علاقہ مکین لطف اندوز ہوئے ۔ سردی سے محفوظ رہنے کے لیے علاقہ مکین گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ قہوے کا استعمال کیا۔

لوگ سردی میں خشک میوہ جات سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ، اتوار کو بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان


متعلقہ خبریں